لیاقت نیشنل ہسپتال ناظم آباد سروسز سینٹر کا افتتاح27 فروری کو ہوگا “اوپن ہائوس “صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائیگا

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ناظم آباد میں سروسز سینٹر کا افتتاح 27فروری2013ء بروز بدھ صبح 11بجے بمقام 1/15الیاس ٹاور ،نزد فیصل بنک ،ناظم آباد نمبر3کراچی میں کیا جارہا ہے ۔لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام ناظم آباد میں قائم سروسز سینٹر میں کسلٹنٹ کلینک۔

فزیوتھراپی ،فارمیسی ،لیبارٹری سروسز ،الٹرا سائونڈ ،ایکو کارڈیوگرام کی سہولت میسر ہوگی لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ناظم آباد سینٹر کے افتتاح کے موقع پر “اوپن ہائوس “صبح 11بجے سے شام 5بجے تک منعقدہوگا ،ناظم آباد سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سروسز سینٹر میں تمام سروسز پر 6 مارچ تک 50 فیصد اور6اپریل 2013ء تک 25فیصد رعائت سے عوام استفادہ حاصل کرسکیں گے۔