لیاقت نیشنل ہسپتال کے تحت ناظم آباد میں سروسز سینٹر کا قیام ،افتتاح 20فروری کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹ)لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے تحت20 فروری2013ء بوقت صبح 11بجے الیاس ٹائور نزد فیصل بنک ناظم آباد نمبر3میں لیاقت نیشنل ہسپتال سروس سینٹر کا افتتاح ہوگا ۔لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام قائم ہونے والے سروسز سینٹر میں کسلٹنٹ کلینک،لیبارٹریز ، فزیوتھراپیاور فارمیسی کی سروسز دستیاب ہوں گی ناظم آباد میں سینٹر کے افتتاح کے موقع پر 27 فروری تک 50 اور 27 مارچ 25 فیصد رعایت پر تمام سروسز دستیاب ہوں گی۔

سروسز سینٹر کے قیام کا مقصد ناظم آباد میں مریضوں کو علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہماری لیبارٹری سروسز فزیوتھراپی اور فارمیسی سروسز ISO-9001-2008سے منظور شدہ ہیں ،لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام لیبارٹریز بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اپنا معیار قائم کئے ہوئے ہے جو جدید ترین آلات سے مزین ہیں جبکہ فزیوتھراپی کا شعبہ اعصابی تربیت ،شعبہ انتہائی نگہداشت،سانس کی تکالیف پٹھوں اور جوڑوں کے درد ،شعبہ اطفال،زچگی کے بعد ورزشیں ،آبی ورزشیں ،اسپورٹس انجری اور دل کے مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

جبکہ فارمیسی میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی موثر دوائیں 24گھنٹے فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ کوالیفائیڈ فارماسسٹ،مریضوں کو دوائوں کی معلومات کے ساتھ انہیں فراہم بھی کرتے ہیں ،لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ناظم آباد سینٹر میں الٹرا سائونڈ اور یکو کارڈیوگرام کی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔