لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام پہلا کانو کیشن 17مارچ2013ء کو منعقد ہوگا

کراچی : لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام پہلا کانوکیشن گریجویٹ برائے کلاس 2012ء مورخہ 17مارچ2013ء بروز اتوار بوقت صبح 10بجے بمقام کنونشن سینٹر لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں منعقد ہوگا۔

کانوکیشن سے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،صدر کالج آف فزیشن و سرجنز پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری ،میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل ہسپتال ڈاکٹر سلمان فریدی اور پرنسپل اینڈ ڈین لیاقت نیشنل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے سال 2012ء کے گریجویٹ میں اسناد تقسیم کرینگے ۔