لیبیا کے شہر بن غازی میں بم دھماکے کیخلاف مظاہرہ

Libya

Libya

لیبیا(جیوڈیسک)کے دارالحکومت تریپولی میں سینکڑوں مظاہرین نے بن غازی میں تازہ بم دھماکے سے جاں بحق افراد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بن غازی میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بم اسپتال کے احاطہ میں کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل مزید دھماکوں کا خدشہ ہے اور انتہا پسندوں کی جانب دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اس طرح کے دھماکے شہر میں بدامنی کا باعث ہیں اور ملک میں سیاسی سرگرمیاں بھی مفلوج ہیں۔ یاد رہے لیبیا میں سال دو ہزار گیارہ میں معمر قزافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اب تک بم دھماکوں میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہیں۔