لیبیا: 10 روزہ جھڑپوں میں 121 افراد ہلاک، 561 زخمی

Libya Clashes

Libya Clashes

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں 10 دن سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 121 تک اور زخمیوں کی تعداد 561 تک جا پہنچی ہے۔

عالمی ادارہ صحت WHO کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لیبیا کی جھڑپوں میں اس وقت تک 121 افراد ہلاک اور 561 زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان کے مطابق عالمی ادارہ صحت طبّی سازوسامان اور ہیلتھ ٹیمیں بھیجے گا۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود فوجی قوتوں کے لیڈر جنرل حفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملے کا حکم دیا جس کے جواب میں دارالحکومت میں متعین قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹوں نے بھی جوابی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔