لیبیا کی پارلیمنٹ پرنئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران مسلح افراد کا حملہ

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران مسلح افراد نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا جب کہ اس موقع پر شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اچانک مسلح افراد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد اراکین میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارت کے خارجی راستے سے جان بچا کر نکل گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے اراکین پارلیمنٹ کو خوفزدہ کرنے کے لئے فائرنگ کی جبکہ انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب کو ماننے سے انکار کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کو ترک کیا جائے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے وزیراعظم عبداللہ التینی نے نامعلوم ملزمان کی جانب سے اپنے اہل خانہ پر قاتلانہ حملے کے بعد رواں ماہ عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔