بجلی چوری ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے،عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

ملتان (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔ موجودہ حکومت نے اسے جنگی بنیادوں پر حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ وہ ملتان میں میپکو کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے شہروں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔ میپکو کے 25 فیڈرز ہائی لاسز پر ہیں۔

ان فیڈرزمیں 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کریگا اسے معافی نہیں ملے گی۔احتساب کا عمل پورے پاکستان میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کب کس سندھی کو چور کہا ہے۔ ملک کے کسی کونے میں بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے بجلی چوری ہر صورت روکی جائے ۔تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری گزشتہ روز خواجہ آصف نے دی۔