لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور فوجیوں کی ہلاکت کا بھارتی دعوہ مسترد

Line of Control

Line of Control

پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور فوجیوں کی ہلاکت کے بھارتی دعوے کومسترد کردیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ایل او سی کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

بھارت کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ جس سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ جس پر آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزی کے تین واقعات منظر عام پر آئے۔ جس میں وادی نیلم میں بھارتی فوجیوں کا پاکستانی حدود میں گھس کر چار مقامی افراد کو اٹھالے جانا۔ سیالکوٹ ورکنگ بانڈری میں چناب رینجرز کی پوسٹ پر فائرنگ اور بغیر پائلٹ طیارے کی پاکستانی حدود میں آنے کے واقعات شامل ہیں۔