لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہونے میں مہینوں نہیں، سالوں لگیں گے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر برائے پانی و بجلی، خواجہ آصف کا کہنا ہے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہفتوں یا مہینوں میں حل ہونے والا نہیں، اس کے لئے سالوں لگیں گے۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری افطار پروگرام کے دوران خواجہ آصف نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت میں آئے ہوئے صرف ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، عوام انہیں خدمت کا موقع دیں۔

انہوں نے بتایاکہ بجلی کی پیداوار میں اوسطا 4 ہزارمیگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی بچت کے لئے انہوں نے سندھ کو بھی دیگر 3صوبوں کی طرح مارکیٹیں جلد بند کرنے پر اتفاق کرنے کو کہا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کر کے سرکار ی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض جگہ احتجاج میں بجلی چوروں کا بھی ہاتھ ہے جن کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔