چاند رات سے یکم اگست تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

Loadsheding

Loadsheding

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں چاند رات سے یکم اگست تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

عوام کی سہولت کے لئے بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جبکہ سی این جی اسٹیشنز بھی کھلے رہیں گے۔ حکومت کی طرف سے وزارت پانی وبجلی اور پٹرولیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عید پر صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خاص طور پر بند پاور ہاوسز کو تیل اور گیس دے کر چلا یا جائے۔

عید کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور انڈسٹری بند ہونے سے 5 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی طلب میں کمی واقع ہو گی۔ دوسری جناب سوئی ناردرن نے پیر سے اتوار تک تمام سی این جی اسٹیشز کھلے رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔