لندن میں برقع پوش ملزمان نے قیمتی گھڑیاں چرالی

London

London

لندن (جیوڈیسک) آکسفورڈ سٹریٹ میں برقع بوش چوروں نے سیلفرجز ڈیپارٹمنٹ سٹور میں سے قیمتی گھڑیاں چوری کر لیں۔ لندن پولیس کے مطابق کلھاڑیوں سے لیس چھ افراد نے سلیفرج سٹور پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ چور برقع پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے کلہاڑیوں کی مدد سے کانٹرز کے شیشے توڑ کر مہنگی گھڑیاں چوری کر لیں۔

لوگوں نے دو مشتبہ ڈاکوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ لوگوں نے دو ڈاکوں کو اس وقت گھیرے میں لیے رکھا جب وہ ڈاکے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سیگر گئے۔

لوگوں نے ان کا گھیرا اس وقت تک جاری رکھا جب تک پولیس نہیں پہنچی۔ حراست میں لیے گئے دو افراد میں سے ایک کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور اس کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔