شہزادی میڈلن گرسٹوفرکی جیون ساتھی بننے جارہی ہیں

Princess Madeline

Princess Madeline

سویڈن (جیوڈیسک) کی شہزادی میڈلین آج اپنے بوائے فرینڈ کرسٹوفر اونیل کے ساتھ شادی کے انمول بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے کئی ملکوں کے رہنماں اور فلمی ستاروں کی شرکت کا امکان ہے۔ شہزادی میڈلن بالآخر اپنے بوائے فرینڈ گرسٹوفر کی جیون ساتھی بننے جارہی ہیں۔ سویڈش کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں شاہی جوڑے کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

شاہی محل کو رنگ برنگی لائٹوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ شہزادی میڈلین کی شادی آج کل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شہزادی کی شادی میں کئی ملکوں کے رہنماں اور فلمی ستاروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔

میڈلین ملکہ وکٹوریہ کی چوتھے نمبر کی بیٹی ہیں ۔ وہاں کی عوام شہزادی کی شادی میں شرکت کیلئے بہت پر جوش نظر آرہی ہے۔ شادی کی تقریب میں گارڈز کا مارچ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شہزادی نیویارک میں ورلڈ چائلڈ ہوڈ فاونڈیشن کے لیے کام کرتی ہے جو اس کی والدہ نے انیس سو ننانوے میں محروم بچوں کیلئے قائم کی تھی۔