لندن، مشرف کا علاج، کروم ویل اسپتال کے ڈاکٹر سے وقت لے لیا گیا

Musharraf Treatment

Musharraf Treatment

لندن (جیوڈیسک) جون کاسٹیلو نے پرویز مشرف کے چیک اپ کے لئے جنوری کے تیسرے ہفتے کا وقت دیا ہے۔ جون کاسٹیلو پہلے بھی پرویز مشرف کا پروسٹیٹ گلینڈ کا علاج کرتے رہے ہیں۔ سابق صدر نے اس بیماری کا علاج امریکا کے شہر فلڈالفیا سے بھی کرایا تھا۔

پرویز مشرف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لندن کے ڈاکٹرز کو موصول ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹرز دل کے عارضے کے علاج کے حوالے سے کل رائے دیں گے۔ لندن میں پرویز مشرف کے ذاتی معالج ڈاکٹر اشفاق انصاری اور ڈاکڑ بابر ماہرین امراض قلب سے مشورے کر رہے ہیں۔