شیخوپورہ: بینر لگانے کا تنازع، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے قیصر ورک اور عمر حیات ورک گروپ کے درمیان تکرار اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار گئی جب قیصر ورک گروپ کے ایک حامی نے دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص کے گھر پر بینر لگانے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں قیصر ورک اور عمر حیات کے بھائی بھی شامل ہیں۔