لندن کے مشہور سینٹ پینکراس اسٹیشن اور ہوٹل کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

landoon

لندن (جیو ڈیسک)این جی ٹیلیگو بلاکس سے ماڈلز تیار کرنے میں صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی بیحد دلچسپی رکھتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال آئی ٹی کنسلٹنٹ کی جاب چھوڑ کر پیشہ ور لیگو بلڈر بننے والے وارن ایلس مور نے پیش کی ہے۔حال ہی میں وارن ایلس مور نے 1لاکھ80ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے لندن کے مشہور ترین سینٹ پینکراس اسٹیشن اور ہوٹل کا شاندار ماڈل تیار کیا جو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔5

فٹ اونچے اور 5فٹ لمبے اس ماڈل میں اسٹیشن پر موجود ٹرینوں سے لیکر گاڑیوں اور بنچوں سمیت تمام چھوٹی بڑی جزئیات پردھیان رکھا گیا ہے۔ایلس مور نے اس ماڈل میں تمام لیگو برکس کو 500گھنٹوں(20دنوں)کی کڑی محنت کے بعد اس نفاست سے جوڑا ہے کہ اسٹیشن کے ایسکلیٹر سے اترتے اورہوٹل میں داخل ہوتے مسافروں سمیت تمام دیواریں،کھڑکیاں حتی کے چھت بھی نمایاں اور واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔