امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری مشقیں شروع

U.S. Naval Exercises

U.S. Naval Exercises

سیول(جیوڈیسک)امریکا اور جنوبی کوریا کی بیلوسی میں چھ روزہ بحری مشقیں شروع ہوگئیں۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے بیلوسی میں چھ روزہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جمعہ کے روز تک جاری رہنے والی بحری مشقوں میں جوہری صلاحیت کی حامل لاس اینجلس کلاس آبدوزیں، انجینئرز، ڈیزاسٹرز اور پی تھری سی میری ٹائم سرویلینس طیارے حصہ لینگے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ یہ مشقیں معمول کی مشقوں کا حصہ ہیں۔ دریں اثنا شمالی کوریا نے امریکہ اور سیول کے درمیان شروع ہونیوالی بحری مشقوں کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔