لندن : رحمان ملک کی ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات

Rehman Malik

Rehman Malik

پاکستان (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لندن ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور، طارق جاوید اور مصطفے عزیز آبادی شریک تھے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں استحکام اور جمہوریت کی بقا کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہا۔