لورالائی، دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Loralai

Loralai

لورالائی (جیوڈیسک) لورالائی گزشتہ رات دہشت گردوں نے قومی شاہراہ بلاک کر کے پولیس اہلکاروں کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد سرکاری اہلکاروں کو اغواء کیا تھا۔

اہلکاروں میں ایس ایچ او راڑا شم طاہر، اے ایس آئی رفیق اور کانسٹیبل قیوم شامل ہیں۔ میختر کے علاقے میں ایف سی اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ، سرچ آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ، میختر میں قتل ہونیوالے 3 پولیس اہلکاروں کی لاشیں لورالائی پہنچا دی گئیں۔

میختر میں قتل ہونیوالے ایس ایچ او طاہر اور اے آیس آئی رفیق کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے بعد لاشیں آبائی علاقے تونسہ شریف روانہ کردی گئیں ,نمازجنازہ میں ضلعی انتظامیہ کے کسی اعلٰی عہدیدار شرکت نہ کی۔