محبت پر مبنی رومانوی فلم اینڈلیس لو کا ٹریلر جاری

Endless Love

Endless Love

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امیر لڑکی اور غریب لڑکے کی محبت پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم ”اینڈلیس لو” کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم انیس سو اکاسی کی اسی نام کی فلم کا ری میک ہے۔ فلم ٹین ایج مگر امیر لڑکی اور غریب لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔ جو کالج میں ایک ساتھ پڑھتے ہیں لیکن روائتی ظالم سماج کی دیوار بیچ میں حائل ہو جاتی ہے۔

فلم میں الیکس پیٹیفر Pettyfer گبریلا وائلڈ، رابرٹ پیٹرک اور گروس گرین ووڈ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم اس برس ویلنٹائن ڈے پر نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔