لپزنگ : دنیا کی سب سے ذیادہ وزنی بچی کی پیدائش

Carrying Baby

Carrying Baby

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں تیرہ پانڈ چار اونس کی پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی سب سے ذیادہ وزنی بچی ہونے کا اعزاز مل گیا۔ جرمنی کے شہر لپزنگ کے نجی اسپتال میں پیدا ہونے والی بچی جیسلین کا وزن پیدائش کے وقت ساڑے چھ کلو چار سو گرام اور لمبائی 23 انچ کے قریب ہے۔ پیدائش سے قبل جیسلین کی ماں اور ڈاکٹر اس بات سے قطعی طور پر لاعلم تھے کہ جیسلین عام نومولود بچوں سے کافی وزنی اور لمبی ہوگی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنے وزن کے باوجود ماں اور بچی مکمل طور پر صحتمند ہے۔ دنیا میں عام طور پر نومولود بچوں کا وزن ذیادہ سے ذیادہ ساڑھے تین کلوگرام تک ہوتا ہے تاہم جیسلین کی والدہ ریکارڈ ہولڈر بچی کی ماں بننے پر انتہائی خوش ہیں۔