کراکس : ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Caracas

Caracas

وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا میں ٹریفک حادثے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے۔ وینزویلا کے دارلحکومت کراکس کے جنوبی علاقے گوریکو میں تیز رفتار مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے اینٹھوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ 36 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے دونوں ڈرائیوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔