مری روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 دوست جاں بحق

Murree Traffic Accident

Murree Traffic Accident

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔