لکی سیمنٹ دنیا کے 36 ممالک میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ محمد ایوب

کروڑ لعل عیسن: 1995 میں لکی سیمنٹ کا آغاز ہوا۔ ملک میں 10 فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ لکی سیمنٹ دنیا کے 36 ممالک میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ دیر پاہ اور خراب نہ ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈیلر محمد ایوب اور حاجی بائو محمد رفیق عاطف نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق ، سائوتھ افریقہ ، انڈونیشیا میں بھی فیکٹریاں چل رہی ہیں۔

جبکہ دیگر کئی ممالک میں زیر تکمیل ہیں۔ بعد ازاں ضلعی ڈیلر محمد ایوب اور مقامی ڈیلر حاجی بائو محمد رفیق عاطف نے انعامات تقسیم کیے۔ شاہ عالم راجن شاہ موڑ، مظہر حسین ناڑیہ پل ، محمد عابد عامر چوک ، محمد عاشق واڑہ، عمران نذیر واڑہ، سید شاہ موسن شاہ و دیگر کو انعامات دیئے گئے۔ آخر میں ظہرانہ دیا گیا۔

Mohammad Ayub

Mohammad Ayub