لکی مروت : دیرینہ دشمنی پر کبڈی کے دو کھلاڑیوں کا قتل

Lakki Marwat

Lakki Marwat

لکی مروت(جیوڈیسک) لکی مروت میں دیرینہ دشمنی پر کبڈی کے دو کھلاڑیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے دو کھلاڑی مثل خان اور نور کمال سرائے گمبیلہ سے تجوڑی کی طرف جا رہے تھے۔

کہ شاگئی کے قریب گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملہ میں دونوں افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔