لیاری میں بدامنی کیخلاف ماڑی پور روڈ پر ہنگامہ آرائی، ٹریفک معطل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں کئی روز سے جا ری فائرنگ اور بد امنی کیخلاف ماڑی پور روڈ پر ہنگامہ آرائی سے روڈ پر آمد و رفت بند ہو گئی ہے جس کے بعد ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری مرزا آدم خان روڈ اور آئی سی آئی پل سے لی مارکیٹ کے راستے اختیار کریں۔