لیاری میں آپریشن ،فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، اہلکار زخمی، مکینوں کا احتجاج

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی(جیو ڈیسک)لیاری میں رینجرز آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سیایک شخص جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔جوابی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ آپریشن کیخلاف علاقہ مکینو ں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا۔

سیفی لین، شاہ بیگ لین اور کلری کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی۔ تلاشی کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص عقیل بلوچ جاں بحق اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آٹھ چوک چاکیواڑہ، بغدادی اورکلری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اورآپریشن کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور ٹائر جلائے