جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ،فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

لاہور(جیوڈیسک)لاہور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ان کا انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ،مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوئے۔اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نگران حکومتوں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے۔

نگران حکومتیں بننے میں وقت لگا، کابینہ بننے میں بھی کچھ وقت لگے گا ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل سے باہر رہے ،لیکن اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا پتہ بعد میں چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 62/63 الیکشن کمیشن یا عدالتوں کا مسئلہ ہے ،انہی پر چھوڑ دینا چاہیے ، وہ مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں ،شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کا جلسہ توقعات سے بھی بڑا ہو گا ،مولانا نے ایک سوشگوار انداز میں کہا کہ اب تو صحافی بھی نگراں وزیراعلی بن گئے ہیں۔