ایم کیو ایم بمقابلہ تحریک انصاف

Imran Khan

Imran Khan

اس بات میں کوئی شک نہیں کے تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے جو نعرہ عوام کو دیا اس پر عمل کروانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔شہرقائد میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نے پاکستان کی تاریخ تبدیل کررکھ دی ہے اور نوجوان نسل میں ایک نئے جذبہ پیداکردیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 250 کا مکمل رزلٹ آ گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے عارف علوی 180 پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت نے 30 ہزار سے زائد ووٹ لئے جبکہ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان نے 446 ووٹ حاصل کئے۔ پی ایس 112 سے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان 2581 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ اے این پی کے خالد اقبال 177 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے ثمر علی خان 9759 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیاء 2872 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نیا پاکستان بناکر دے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور این اے 250کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر 11مئی کو تمام پولنگ سٹیشنوں پر آرمی موجود ہوتی تو شہر کراچی میں مینڈیٹ کے دعوے داروں کے مینڈیٹ کا پول کھل جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 4 میں پولنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں، سینئر پارٹی رہنما زہرہ شاہد حسین کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ الطاف حسین جو مرضی کر لیں میں ان کے خلاف کھڑا ہوں وہی قتل کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں ۔ کارکنوں سے کہا کہ وہ تمام مظالم اور زیادتیوں کے خلاف ثابت قدم رہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا خوف و ہراس پھیلاکرکراچی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زہرہ شاہد کے قتل کے واقعہ کے الطاف حسین ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن لوگوں کی آواز سنیں، خوف و ہراس پھیلا کر کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمارے کارکنوں کو کھلے عام دھمکی دی تھی۔ میں زہرہ شاہد حسین کے قتل کا ذمہ دار الطاف حسین کو ٹھہراتا ہوں۔ کراچی کے عوام کو خوف کی زنجیروں میں ڈالا جا رہا ہے خوف کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔

کراچی میں اس سے قبل بھی قتل کے واقعات عام ہیں۔ زہرہ شاہد حسین کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ زہرہ شاہد حسین کو قتل کرکے ظلم کیا گیا۔ کراچی میں تحریک انصاف کے کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔ عوام تبدیلی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ بے گناہوں کو قتل کرنے والے اب اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے حق سچ اور عوام کیلئے جان بھی دینا پڑی تو گریز نہیں کروں گا۔

MQM

MQM

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کر لے گا تو یہ اس کی بھول ہے ۔ دوسری جانب حساب روایت ہرازوں الزامات لے کرعمران خان کا جواب دینے کیلئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 250 میں جھرلو انتخابات اور زہرہ شاہد حسین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ہم نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دینا چاہتے ایم کیو ایم ملک اور بیرون ملک پرامن احتجاج کرے گی۔

عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل ہوتے ہی الطاف حسین پر الزام لگا دیا جبکہ ابھی زہرہ شاہد کے قتل کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں کہ سٹریٹ کرائم تھا یا ٹارگٹ کلنگ کی گئی عمران نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔ الطاف حسین پر عائد الزام کے خلاف پرامن مظاہرے کئے جائیںگے ۔ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ۔ الزام کے بعد الزامات کی بارش کی گئی۔ ہم پرامن احتجاج کریں گے ۔ عوام کا ووٹ ڈالنے کیلئے نہ جانا الطاف حسین سے محبت کا ثبوت ہے۔ عوام نے سازش کو سمجھا ہے یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھی، پولنگ عملے اور بیلٹ پیپر کا نہ پہنچنا الیکشن کمیشن کی بدنظمی ہے ۔ بے بنیاد الزامات بڑے سیاسی رہنماوں کو زیب نہیں دیتے۔

الزام لگانے والوں کے اپنے جھوٹ بھی سامنے لائیں گے ۔ دوسری جانب الطاف حسین نے کہا کہ ایسے افراد کو ہیرو بنایا جا رہا ہے جن کا کردار اچھا نہیں۔ الطاف نے کہا غیروں سے کیا شکوہ میری اپنی رابطہ کمیٹی نے مجھے مشین سمجھ رکھا ہے ۔ کارکن میری بات پر دھیان نہیں دیتے ۔ میں نے ٹی وی پر خطاب کا دیکھا تو مجھے پتہ چلا کہ میرا خطاب ہے ۔ آج مجھے اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا۔ میں اپنے کارکنوں سے معافی مانگتا ہوں۔ عیار اور مکار شخص نے آپ کے قائد پر الزامات لگائے ہیں۔

وہ شخص مجھے گالیاں دے رہا تھا اور رابطہ کمیٹی سن رہی تھی۔ ایسے لوگ ہیرو بنے ہوئے ہیں جو ہزاروں لڑکیوں کے ساتھ پتہ نہیں کیا کیا کرچکے ہیں۔معذرت کے ساتھ قائد شہر کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا۔ اب شہر قائد کو لاشوں کا شہر کہا جاتاہے ۔تحریک انصاف پاکستان تو چند سالو ں میں منظر عام پر آئی ہے اور اس کے قائد عمران خان نے پاکستان کانام اچھے کارناموں سے روشن کیا۔

لیکن ایم کیوایم الطاف حسین جو کارنامے کیے ہیں اس کا علم میڈیااور عام کے سامنے ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کا ایم کیوایم سے جو میچ شروع ہو اہے وہ اصل میں سچ اور جھوٹ کا میچ ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ جیت سچ ہوتی ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa

Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ