جماعت اسلامی نے کراچی حیدر آباد میں الیکشن ٢٠١٣ء کا بائیکاٹ کیوں کیا

Pakistan Election

Pakistan Election

کراچی میں موت کا رقص کئی دہایوں سے ہوتا رہا ہے اورہو رہاہے انتخابی امیدوار قتل کئے گئے ان حالت میں الیکشن ہوئے کراچی کے اندر ایک مخصوص لسانی جماعت نے خوف کا ماحول بنا رکھا ہے انہوں نے پہلے کی طرح ہر حالت اورہر قیمت پر الیکشن جیتنے کا پروگرام بنایا تھا جس کا مظاہرہ عوام نے ١١ مئی کو دیکھا اس تنظیم کے ذیلی اداروں کے حلف یافتہ افراد کو الیکشن اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا جس نے دل کھول کر ریکارڈ دھاندلی کی جس سے عوام چیخ اُٹھی۔

کراچی کے تعلیمی اداروں میں اپنے حلف یافتہ کارکنوں کے ذریعے پہلے ووٹر لسٹوں میں اپنی مرضی کے مطابق بنوائی . کچی بستیوںاپنے مخالف ووٹر لسٹوںکاانداج پاکستان میں ان کے آبائی علاقوں میں کر دیا گیا ان ہی بستیوں کے وو ٹروں کا نام ایک علاقعے سے دوسرے علاقعے میں نام درج کر دیا گیا کچھ کا نام سرے سے درج ہی نہیں کیا گیا جب کہ عوام نے فارم بھر کر دیے گئے اور ساتھ قومی نیشنل کارڈ بھی اندراج کرنے والے عملے کو دیا گئے تھے۔

ایم کیو ایم نے اپنے متوقع و وٹروں کا انداج ایک علاقے سے دوسرے کمزور علاقے میں داخل کرائے گھروں میں اصل مکینوں کے بجائے جعلی ووٹ درج کروائے گئے ایک گھر میں لاتعداد ووٹ درج کیے گئے جس کا ثبوت جماعت اسلامی نے عوام کے سامنے پیش کیا …اپنے سرپرست ڈکٹیٹر مشرف کی مدد سے اپنی مرضی کی الیکشن حد بندیاں کرائی گئیں جس کااعتراف مشرف صاحب نے کراچی آمد کے موقعے پر اخباری پریس کانفرنس میں کہا تھا میں نے ایم کیو ایم کی مدد کی تھی۔

اب ایم کیو ایم کو میری مدد کرنا چائیے را قم نصف صدی سے زائد عرصے سے کراچی کی کچی آبادی میں مستقل آباد ہے سات بچے کراچی میں پیدا ہوئے ایک بیٹے اس کی بیوی کا اندراج مرزا گائوںضلع اٹک میں کیا گیا ایک بیٹے اوربہو کااندراج کراچی کے دوسرے علاقے میں کیا گیا ایک بہو کا نام سرے سے درج ہی نہیںکیا گیا راقم نے ضلعی الیکشن کمیشن میںکئی حاضریوں کے بعد نیشنل کارڈ پر درج کراچی کے مستقل پتے پر اپنے خاندان کے ووٹ درج کروائے یہ اوپر درج کی گئی داستان کا ایک ثبوت ہے۔

Jamaat E Islami

Jamaat E Islami

ان کی بے ضابتگیوں کو درست کرنے اور الیکشن صاف اور شفاف ہونے کے لیے جماعت اسلامی کراچی نے ضلعی ،صوبائی اور مرکزی الیکشن کمیشن سے تحریری رابطہ کیا مگر الیکشن کمیشن کچھ نہ کر سکا پاکستان کی سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کئے گئے اس پر سپریم کورٹ نے حلقہ بندیاں درست کرنے اور ووٹر لسٹوں کو فوج کی نگرانی میں درست کرنے کا آڈر جاری کیا صوبائی الیکشن کمیشن سے عمل درآمد کے لیے درخواستیںدی گئیں مکر ایم کیو ایم کے دبائو کی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ ہو سکی اس پر دھرنے دئیے گئے۔

پریس کے ذریعے اور عملی احتجاج پر بھی کیا گیا مگر بات نہ بنی کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مار چ بھی کیا گیا الیکشن سے ایک دن پہلے کراچی اور سندھ کی تمام جماعتوں نے الیکشن فوج کی نگرانی یعنی فوج کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ ووٹر بے خوف ہو کراپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں مگر اس پر دھیان نہ دیا گیا پھر ١١ مئی کو وہی ہوا جو ہونا تھا متحدہ نے دھاندلی کا ریکارڈ توڑ دیا عوام کامینڈیٹ ایک بار پھر چھین لیا گیا۔

متحدہ نے گن پوائنٹ پر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کیا، ٹھپے لگائے کئے، انتخابی عملے کو یرغمال بنا کر عوام کوحق رائے دہی سے محروم کر دیا گیاپولیس نے جانبدارانہ رویہ اختیا رکیا الیکشن کے عملے کو باہر نکال دیا گیا اورایم کیو ایم کے کارکنان عملے کا کام کرتے رہے الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف الیکشن کرنے میں ناکام رہا اس کا اعتراف الیکشن کمیشن نے بھی کیا. جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن پر احتجاج کیا رینجرز نے فائرنگ کی کارکن زخمی ہوا۔ تحریک انصاف نے احتجاج کیا۔

کراچی میں دوبارا الیکشن کرائے جائیں عارف علوی ۔ متحدہ نے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تاج حیدر اور عبدالعزیز میمن کی پریس کانفرنس۔ جماعت اسلامی سنی تحریک،مہاجر قومی مومنٹ،جمعیت علمائے پاکستان اور سنی اتحاد کونسل نے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ن لیگ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا. الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہا کراچی میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کا کہنا مشکل ہے ١٠٠ فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے کئے۔

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ابتدائی رپورٹ فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک ۔کراچی میں میڈیا آذاد نہیں تھا بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئییورپی یونین مبصرین.ادھر برطانیہ کے شہری الطاف حسین صاحب نے حسب معمول سلطان راہی کی طرح بھڑکیں مارتے ہوئے فوج ،الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی اور کراچی کے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی جس کو پورے پاکستان کے دانشوروں اور سیاسی پارٹیوںنے نوٹس لیا الطاف حسین کا بیان اگر برطانیہ کے قوانین کے خلاف ہے۔

تو برطانیہ ان کے خلاف کاروائی کرے یورپی یونین مبصر گروپ کی پریس کانفرنس۔کراچی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی نیویارک ٹائمز۔ قارئین ان حالات میں بائیکاٹ نہ کیا جاتا تو کیاکیا جاتا اب بائیکاٹ کرنے والی تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمل کیا جائے فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں ورنہ احتجاج جاری رہے آج پریس کلب سے مظاہرہ بھی کیا گیا۔
تحریر میرافسر امان
mirafsaraman@gmail.com