ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طوفانی بارش کے سبب شہر کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے نہ تو کوئی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی امدادی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش سے متاثرین کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ روز مرہ کی استعمال کی جانے والی اشیائے خوردو نوش متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے خدمت خلق فانڈیشن کے کیمپوں پر اپنی مدد آپ کے تحت جمع کروائیں۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب شہر کے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے نہ تو کوئی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی امدادی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے، لہذا متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔رابطہ کمیٹی نے عوام خصوصا مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت اور اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کیلئے خشک اجناس، دالیں، چاول، گھی ، بسکٹ ، بچوں کا دودھ، آٹا، ملبوسات ، خشک دودھ ،چائے کی پتی ،بچوں کے پیمپرز ،فیڈر اور دیگر اشیازیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی مدد آپ کے طور پر جمع کروائیں۔