پولیس کا دہشتگردوں سے ٹیسٹ میچ چل رہا ہے، آئی جی کے پی کے

IG KPK

IG KPK

پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا احسان غنی کا کہنا ہے کہ طالبان اور پولیس کے درمیان کرکٹ میچ چھڑا ہوا ہے کبھی ان کی وکٹ گرتی ہے کبھی ہماری۔ سی پی او آفس پشاور میں قائم سابق پولیس آفیسر ملک سعد شہید ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا احسان کا کہنا تھا کہ طالبان اور پولیس کے مابین ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے جو چلتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کبھی شدت پسندوں اور کبھی پولیس کی وکٹ گرتی ہے۔ اس لیے یہ سلسلہ چلتا رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے جیسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔