مادھوری ڈکشٹ کی فلم “گلاب گینگ” کے گانے کی ویڈیو جاری

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اداکاری کیساتھ ساتھ اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی نئی ایکشن فلم ” گلاب گینگ ” کا ٹریلر کے بعدنیا گانا ریلیزکر دیا گیا ہے۔

مظلوم عورتوں پر ڈھائے جانے والے ظلم اورزیادتی کے خلاف بننے والی ہدایت کارسوؤمک سین کی اس فلم کے گانے” دھیمی دھیمی سی” میں ما دھوری اپنے گلاب گینگ کی خواتین کے ساتھ مل کر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سماجی موضوع پر بننے والی اس فلم میں مادھوری کے ساتھ معروف اداکارہ جو ہی چاؤلہ بھی مر کزی کر دار نبھاتی نظر آرہی ہیں جنھیں ان کے مداح ایک نئے روپ اور ایکشن میں دیکھیں گے۔

فلم کی کہانی بھی ڈائریکٹر سوؤمک سین نے تحریر کی ہے جسے بھارتی ریاست اُتر پردیش کی 20 ہزار خواتین پر مشتمل ایک سر گرم تنظیم گلابی گینگ سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے۔ فلم گلاب گینگ کی کاسٹ میں مادھوری کے علاوہ مشہور اداکارہ جوہی چاؤلہ اور تبو بھی شامل ہیں جسے 7 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔