میڈرڈ: اسپین اور برطانیہ میں جبل طارق پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا

Madrid

Madrid

ہسپانوی حکومت اور برطانیہ میں جبل طارق کے مسئلے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ ہسپانوی حکومت نے جبل طارق کے استعمال پر ٹیکس اور ہوائی راستے بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہسپانوی حکومت جبل طارق کے ذریعے برطانیہ میں داخلے سمیت جبل طارق کے شہریوں کے اسپین میں جائیداد رکھنے پر بھی ٹیکس لگانے پر غور کر رہی ہے جبکہ جبرالٹرائیر پورٹ پر آنے والی پروازوں کے لئے اسپین کے فضائی راستے کے استعمال پر بھی پابندی لگانے کا معاملہ زیرغور ہے۔

جبل طارق کی آزادی کے معاملے پر اسپین اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ تین صدیوں سے تنازعہ جاری ہے۔ برطانیہ جبل طارق کو اپنا حصہ مانتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ تمام تر صورتحال پر نہایت سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔