مخدوم محمد شاہ میاں کا 35 واں دو روزہ عرس 30 اور 31 مئی کو مزار شریف عظیم پورہ قبرستان میں منعقد ہوگا

کراچی : حضرت قبلہ با با مخدوم محمد شاہ میاں چشتی صابری قادری کا 35واں (2روزہ)سالانہ عظیم الشان مرکزی عرس مبارک مورخہ 30اور 31 مئی 2013ء بمطابق 19 اور 20 رجب المرجب 1434ھ بمقام خانقاہ محمدیہ ،چشتیہ، صابریہ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگا۔

30 مئی بمطابق 19رجب المرجب بعد نماز ظہر تا عصر مزار شریف میں قرآن خوانی ، بعد نماز عصر تا مغرب تلاوت کلام پاک،نعت شریف و تقاریر علماء کرام اور بعد نمازمغرب مزار شریف کو غسل دیا جائے گا جبکہ 30 مئی بمطابق 20 رجب المرجب بعد نماز مغرب استانہ عالیہ گوشہء المخدوم صابریہ گرین ٹائون رہائش گاہ میاں صاحب سے جلو س چادر شریف برآمد ہوگا بعد نماز عشاء لنگر فاتحہ و محفل سماء تمام شب اور رسم قل از اذان فجر منعقد ہوگا۔

عرس میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے حضرت قبلہ بابا مخدوم محمد شاہ میاں چشتی صابری قادری کے مریدین شرکت فرمائیں گے۔ خاکپائے درویشاں خادم نبیرہ و سجادہ نشین دربار شریفشاہ محمد ضیاء المعروف میاں صاحب نے تمام اسلامی بھائیوں سے درخواست کی ہے کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کرکے صاحب مزار کے فیوض و برکات سے مستفیض ہوں۔