کھوکھرآپار پرئمیر لیگ میں اعظم اسپورٹس ، راجپوت اسٹار کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی : کھوکھرا پار پرئمیر لیگ کوارٹر فائنل میچ میں اعظم اسپورٹس گرین نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں راجپوت اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور زمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162رنز اسکور کئے اعظم اسپورٹس گرین کے راجہ عمر اور مسعود ترمذی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4اور3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں اعظم اسپورٹس گرین نے نے مطلوبہ حدف 18اوورز میں باآسانی پورا کرلیا اعظم اسپورٹس گرین کی طرف سے حبیب اور کاشف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 80اور70رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کراکر کھوکھرا پار پرئمیر لیگ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز دلا یا۔