ملائیشیا : حکمراں اتحاد نے الیکشن میں 222 میں 112 نشستیں جیت لیں

Malaysia Election

Malaysia Election

کوالالمپور(جیوڈیسک)ملائیشیا میں 56 سال سے برسراقتدار حکمراں اتحاد نے پارلیمانی انتخابات جیت لیے۔ الیکشن میں 80 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمراں اتحاد نیشنل فرنٹ کو پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پرکامیابی ملی ہے۔

اسے حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔دو تہائی نشستوں کے نتائج آچکے ہیں جس میں اپوزیشن اتحاد نے صرف 58 نشستیں جیتی ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما انورابراہیم نے نتائج کومستردکردیاہے۔