لیبیا : پارلیمنٹ نے قذافی دور کے افسروں پر پابندی عائد کر دی

Libya

Libya

لیبیا(جیوڈیسک)لیبیا کی پارلیمنٹ نے قذافی دور کے سرکاری افسروں پر پابندی عائد کر دی۔لیبیا کی پارلیمنٹ میں کئی ماہ سے زیر بحث رہنے والے بل کومنظور کر لیا گیا۔ قانون کے مطابق وہ تمام افسران جو یکم ستمبر 1969 سے 23 اکتوبر دو ہزار گیارہ تک اعلی سرکاری عہدوں پر تعنیات رہے ہیں۔

اب فرائض انجام نہیں دے سکیں گے اور نا ہی کسی سیاسی پارٹی میں کام کر سکیں گے۔ ان افسران میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے قذافی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قانون منظور ہونے پر دارالحکومت میں سینکڑوں لوگوں نے جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔