ڈھاکہ : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، 10 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ(جیوڈیسک)بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ڈھاکہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کاآغاز اس وقت ہوا۔

جب مذہبی توہین سے متعلق قانون کا مطالبہ لے کر ہزاروں افراد شہر کی سڑکوں پر امنڈ آئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق تقریبا دو لاکھ افراد مظاہروں میں شریک تھے۔