مالی: فرانسیسی فوج کیساتھ جھڑپ میں 20 باغی ہلاک

French Army

French Army

پیرس(جیوڈیسک)مالی میں فرانسیسی فوج اور مسلح باغیوں میں جھڑپ میں 20 باغی ہلاک ہو گئے۔مالی میں تعینات فرانسیسی فوج اور مسلح باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 1 فوجی اور 20 باغی ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھڑپ الجیریا مالی سرحد کے قریب ایفوغان زور میں اس وقت ہوئی جب باغیوں کے ایک گروپ نے اچانک فرانسیسی دستے پر حملہ کر دیا۔

فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 20 باغیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 1 فوجی بھی مارا گیا۔