صدر زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013 پر دستخط کر دئیے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد:(جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013 پر دستخط کر دیئے۔بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ قومی اسمبلی نے 20 دسمبر اور سینیٹ نے یکم فروری کو اس بل کی منظوری دی تھی۔ بل کے مطابق تفتیش کے مرحلے میں شواہد حاصل کرنے کے لئے جدید آلات اور طریقے استعمال کئے جائیں کے۔

بل کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اختیارات کو ضابطے میں لایا جائے گا تا کہ مقدمات کے دوران انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔