ملک ریاض کا آئی ڈی پیز کے لیے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان

Malik Riaz

Malik Riaz

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لیے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی ڈی پیز کیمپوں کی ذمہ داری سونپی جائے، حکومت آئی ڈی پیز کے جتنے کیمپوں کی ذمہ داری دینا چاہے دیدے، آئی ڈی پیز کیمپوں میں دستر خوان شروع کیے جائیں گے اور آئی ڈی پیز کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئی ڈی پیز کیلئے موبائل اسپتال بھی بھیجیں گے اور پچاس کروڑ روپے کی پہلی قسط ہے، 5 ارب روپے تک دینا پڑے تو متاثرین کیلئے دیں گے۔