ملیر کینٹ میں داخل ہونے والا جعلی ایس ایس پی پکڑا گیا

Fake SSP

Fake SSP

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں خود کو سابق ایس ایس پی ظاہر کر کے ملیر کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملیر چھانی میں خود کو سابق ایس ایس پی ظاہر کر کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جعلی سابق ایس ایس پی کے حراست میں لئے جانے کے واقعے سے پولیس تاحال لاعلم ہے۔