اٹک : جیل کو مردہ گوشت فراہم کرنے والے 3 قصاب گرفتار

Attock Jail

Attock Jail

اٹک (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے قیدیوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے تین قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ٹھیکیدار نذیر گل نے ایک سب ایجنٹ قصاب مقرر کر رکھا ہے جو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں گوشت سپلائی کرتا ہے۔

حسب معمول مذکورہ قصاب قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے گوشت گاڑی میں لایا جہاں ڈاکٹری معائنے اور ڈاکٹر کی واپسی کے بعد قصائیوں نے گاڑی میں رکھے مردار جانوروں کے گوشت کو صحیح گوشت میں مکس کرنا شروع کر دیا۔

جسے جیل کے ایک سپاہی نے دیکھ لیا۔ سپاہی نے اس سارے واقعے کی اطلاع جیل انتظامیہ کو کر دی جس پر تین قصابوں طارق محمود، عارف محمود، اور بلال کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔