ملیر کھوکھرا آپار میں نجی اسکول کی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کا خطاب

کراچی : حق پرست سابق اسمبلی ممبر ساجد احمد نے کہا علم کو فروغ دیکر ہی نہ صرف ملک کو ترقی بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا جاسکتا ہے ایم کیو ایم علم میں تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے علم حاصل کرنا امیر اور غریب سب کو برابر کا حق حاصل ہے ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ ایم کیوایم کی اولین ترجیح ہے جہالت کے خاتمے کے ذریعے ملک کو ترقی کے ساتھ فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔

ان خیالار کا اظہار سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ملیر کھوکھرا آپار میں قائم اینویٹوپبلک اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسکول کے پرنسپل دین محمد اساتذہ اکرام ،والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ساجد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول کے ساتھ علم کو پھیلانے کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر انہوں نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کی بہتر نگہداشت کے ساتھ اُن کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔

کیونکہ آج کے طالب علم ہی مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر نگہداشت اور تعلیم پر توجہ دیکر ہی ہم اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں ،ساجد احمد نے اینویٹوپبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات قوم کا سرمایہ قرار دہتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں یہ ہمارے آنے والے کل کا روشن باب ہیں انہوں نے کہاکہ اس سکول نے بہتر اور مثالی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اتنے کم وقت میں جتنی شہرت پائی ہے۔

اسکا اندازہ آج کے اس پینڈال میں موجود طلبہ و طالبات اور ین کے والدین کی ایک کثیر تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس اس کا سہرا اسکول انتظامیہ اور اساتذہ اور کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی شب وروز کاوشوں کے ذریعے اسکول کو نمایاں مقام تک پہنچایا ، اس مقام تک پہنچنے کے لیئے بڑا وقت لگتا ہے مگر جس تیزی سے اس اسکول نے ترقی کا سفر شروع کیا ہے میں اُمید کرتا ہوں کے یہ سفر جاری و ساری رہے گا اور اس درسگاہ سے فارغ التحصیل بچے دنیا میں پاکستان اور اپنے مادر علمی کا نام روشن کرینگے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس درسگاہ سے طلبہ و طالبات اسی طرح فیض پاتے رہیں گے ساجد احمد نے اسکول کے طلبہ و طالبات جنہوں نے اپنے امتحانات میں نمایا ں کامیابی حاصل کی انہیں اور اُن کے والدین کو مبارک باد پیش کی تقریب سے اپنے خطاب میں اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ موجودہ دورجدید طریقے سے معلومات تک فوری رسائی کا دو ر ہے اگر ہمیں ترقی کرنا ہے تو تعلیم اور تحقیق کے جدید طریقے اپنانے ہونگے۔تقریب کے اختتام پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے سال 2012-13کے کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے ۔