میلسی، زہریلا کھانا کھانے سے مزید چار بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

Malise

Malise

میلسی (جیوڈیسک) میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والوں ممبر صوبائی اسمبلی جہانزیب خان کھچی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی تعداد18 ہو گئی، آج دو گھرانوں کے دو دو بچے ہلاک ہو گئے۔

میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج محمد طارق مہناز مائی نعمان اور علی محمد گذشتہ شب انتقال کر گئے۔ مرنی والوں میں دو بچے اعجاز احمد اور دو محمد ریاض کے ہیں جو کہ ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے گھر ملازم تھے۔ ڈی سی او وہاڑی کی بنائی ہوئی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں اموات کو طبعی قرار دیا ہے۔