لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چودہ اگست کو عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو احتجاج کے لیے شہر سے باہر جگہ دی جائے اور احتجاج سے روزمرہ کی زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیٔے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلسوں اور دھرنوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ درخواست میں عمران خان، طاہرالقادری، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹیشن کی آج ہی سماعت کی جائے۔ جبکہ رجسٹرار آفس نے عدالتی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔