ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار

Heat

Heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہاہے۔ تاہم خیبر پختوخو اہ کے بیشتر علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔تاہم اس دوران کشمیر، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا ، تاہم ہزارہ ، بنوں ، کوہاٹ ، اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔