ماروی میمن کا آئی ڈی پیز کی رہائی کیلئے بنوں جیل کے باہر دھرنا

Picket

Picket

بنوں (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے بنوں جیل کے سامنے دھرنا دے دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز مہمان ہیں ان سے ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرین کا قصور ہے کہ وہ خیمے اور راشن مانگ رہے تھے۔ متاثرین کی رہائی تک بنوں جیل کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔

آئی ڈی پیز کی گرفتاری کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہوم سیکرٹری، ڈی پی او سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر آئی جی خیبرپختونخوا نے مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے جمعرات کو راشن کی تقسیم میں ہنگامہ آرائی پر سو سے زائد آئی ڈی پیز کو گرفتار کیا گیا تھا۔