ماسک لگانا ضروری نہیں، برطانیہ کا 27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

UK Coronavirus

UK Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ نے 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ جمعرات 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائیں گی جس کے بعد چہرے پر ماسک لگانا اب کسی بھی عوامی جگہوں پر لازمی نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ شہریوں سے گھر سے کام کرنے کی ہدایات بھی واپس لے لی گئیں جبکہ کورونا کے مریضوں کو گھر میں تنہائی اختیار کرنا ہو گی۔

رپورڑس کے مطابق 27 جنوری سے برطانیہ میں تقریبات میں داخلے لیے ویکسین کی حیثیت یا حالیہ منفی ٹیسٹ کو ظاہر کرنا بھی لازمی نہیں ہو گا۔