ماشو خیل دہشت گردی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

Mashu Khel

Mashu Khel

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ ماشو خیل میں 9 افراد کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔ حملہ خیبر ایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم نے کرایا۔

پشاور کے نواحی علاقہ ماشوخیل میں دہشت گردی کے حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پولیس نے تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماشوخیل امن کمیٹی کے رکن پیر اسرار اللہ کے حجرے پرحملہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر شاہد نے کرایا۔

پیر اسرار اور کمانڈر شاہد آپس میں رشتہ دار ہیں اور ان کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو بھی کمانڈر شاہد نے حملہ کیا تھا، جس میں ظفر نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا۔

تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے تھے، جس کے بعد 12 فروری کو دوبارہ حملہ کیاگیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 50 سے زیادہ تھی۔ جنہوں نے9 افراد کو فائرنگ سے قتل کیا اور بموں سے حجرے کو تباہ کیا۔ مرنے والوں میں یاسر نامی ایف سی اہلکار بھی شامل ہے۔